میرا رب اللہ ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {اے لوگو! اپنے اس رب کی عبادت کرو، جس نے تمہیں اور تم سے پہلے کے لوگوں کو پیدا کیا، یہی تمہارا بچاؤ ہے۔} [البقرة: 21] ۔
- اللہ تعالیٰ نے فرمایا : {وہی اللہ ہے، جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔} [الحشر: 22]۔
- اللہ تعالیٰ نے فرمایا : {اس جیسی کوئی چیز نہیں، اور وه سننے اور دیکھنے والا ہے۔} [الشورى: 11]۔
- اللہ تعالیٰ میرا اور تمام چیزوں کا رب ہے، وہ ہر چیز کا مالک، رازق اور مدبر ہے۔
- وہی تن تنہا عبادت کا مستحق ہے، اس کے سوا کوئی سچا رب نہیں اور اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔
- اللہ تعالی تمام اسماء حسنی (اچھے ناموں) سے موسوم اور صفات علیا سے متصف ہے جنھیں اللہ تعالی نے خود اپنی کتاب میں اپنے لیے اور اپنے نبی محمد ﷺ کے زبانی ثابت کیا ہے،یہ ایسے نام و صفات ہیں جو حسن و خوبی اور کمال کی انتہا کو پہنچے ہوئے ہیں،اللہ کے جیسی کوئی چیز ہی نہیں اور وہ سننے، دیکھنے والا ہے۔
االلہ تعالی کے بعض اسماے حسنی:
- الرزاق
- الرحمن
- القدير
- المَلِك
- السميع
- السلام
- البصير
- الوكيل
- الخَالق
- نص
- اللطيف
- الكافي
- الغفور
* ایک مسلمان اس کائنات میں اللہ تعالی کی عجیب و غریب کاریگری اور اس کی جانب سےفراہم کردہ سہولیات پر غور و فکر کرتا ہے،وہ دیکھتا ہے کہ دنیا میں ساری مخلوقات اپنے بچوں کا خاص خیال رکھتی ہیں اور ان کے بڑے ہونے تک انھیں کھلانے پلانے اور ان کی دیکھ بھال پر پوری توجہ صرف کرتی ہیں، وہ ذات کتنی پاک ہے جس نے ان مخلوقات کو پیدا کیا ہے اور ان کے ساتھ لطف و کرم کا برتاؤ کیا ہے جس کی ایک ادنی سی جھلک یہ ہے کہ مخلوقات کے لیے ان کے مکمل ضعف کے وقت ان کی دیکھ بھال اور پرورش و پرداخت کا انتظام کر دیا۔